لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ممکنہ لانگ مارچ کا آغاز کہاں سے ہو گا، وقت اور جگہ کا تعین میں کروں گا، اہم کارڈ ابھی میرے سینے سے لگے رہیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سے سے پارٹی رہنما وسیم رامے نے ملاقات کی، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو لانگ مارچ کے لئے ٹاسک دے دیئے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر ضلع سے چھ چھ ہزار لوگوں کو حقیقتی آزادی مارچ میں لیکر آنا ہے، لانگ مارچ کا آغاز کہاں سے ہوگا وقت اور جگہ کا تعین میں کروں گا۔ لانگ مارچ کے بارے میں اہم کارڈ ابھی میرے سینے سے لگے رہیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ:پارٹی تنظیم اپنی تیاری مکمل رکھے۔ ہر تنظیم اپنا اپنا ڈیٹا سینیٹر شبلی فراز کو بھیج دیں، ہر ضلع میں ساڑھے تین ہزار سے زائد عہدیدار ہوں گے جو مارچ میں لوگون کو لیکرآئیں گے۔ تنظیموں کی جانب سے مکمل ڈیٹا ملتے ہی لانگ مارچ کی کال دے دوں گا۔
اس سے قبل عمران خان کے زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ 90 شارع قائداعظم اجلاس ہوا، اجلاس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، میاں اسلم اقبال، یاسمین راشد، حماد اظہر و دیگر رہنما شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کو کرپٹ مافیا سے بچانا ہے۔ حقیقی ازادی کی حفاظت کرنا ہے اور آزادی مارچ کے لئے جب کال دوں اپ نے باہر نکلنا ہے۔
عمران خان نے اس موقع ہر ارکان سے حلف بھی لیا۔ سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے حلف نامہ پڑھا۔
عمران خان سمیت پارٹی کی تمام قیادت اور تنظیمی عہدیداران نے حلف اٹھا یا۔ جس میں عہد کیا گیا کہ ملک کے ائین کی سر بلندی ،ملک کی سالمیت کے لئے حقیقی آزادی مارچ کے جہاد میں شرکت اور کسی قربانی سے دریغ نہئں کیا جائے گا۔