راولپنڈی: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعینات پاک فوج کا حوالدار بابر صدیق ڈیوٹی کے دوران شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حوالدار بابر صدیق انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، اسی دوران حملہ آور نے چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں حوالدار بابر شدید زخمی ہوئے۔
Havaldar Babar Siddique embraced martyrdom in the line of duty during UNPKO @ DRC on 30
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 1, 2022
September, 2022. Since our journey with UN which started in 1960, 171 Pakistani peacekeepers have laid down their lives during various UN Missions for international peace and security. pic.twitter.com/e0jkTHEbmZ
بیان کے مطابق 35 سالہ حوالدار بابر کو قریبی پاکستان آرمی میڈیکل ایڈ پوسٹ پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ شہید شکر گڑھ کا رہائشی تھا اور اس کے پسماندگان میں بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن میں اب تک پاکستان کے 171 فوجیوں نے عالمی امن اور سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کے مختلف مشنز کے دوران اپنی جانیں قربان کی ہیں۔