لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر نیب ہر حد تک گئی۔
وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مسلم لیگ ن اور اس کے رہنماؤں کو ناجائز قیدوبند میں رکھا گیا اور عمران خان کے کہنے پر نیب ہر حد تک گئی۔ احسن اقبال کی بریت سے دونوں حقائق ثابت ہو گئے۔ احسن اقبال کی جیسے شریف اور ایماندار شخص کی دیانت داری پوری قوت سے ثابت ہو گئی۔
نیب ریفرنس میں احسن اقبال کی بریت سے 2 حقائق ثابت ہوتے ہیں؛ سابق وزیر عمران خان کے کہنے پر PMLN اور اس کے راہنماؤں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کے لئے نیب ہر حد تک گئی اور ناجائز قیدوبند میں رکھا۔ احسن اقبال جیسے شریف اور ایماندار شخص کی دیانت داری پوری قوت سے پھر ثابت ہوئی۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 21, 2022