کراچی: (دنیا نیوز) روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا، انٹربینک میں ڈالر 239 روپے 65 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد اُمید تھی کہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر کو استحکام آئے گا مگر ایسا نہیں ہوسکا۔
انٹربینک میں دوران ٹریڈنگ ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 240 روپے کو بھی چھو گیا اور اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 74 پیسے اضافے سے 239 روپے 65 پیسے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 245 روپے میں فروخت ہوا رہا ہے ۔۔۔
موجودہ دور حکومت میں میں ڈالر 56 روپے 72 پیسے مہنگا ہوچکا ہے، جس کے باعث بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 7260 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عمران حکومت کے ساڑھے 3 سالہ دور میں ڈالر 58 روپے 8 پیسوں تک مہنگا ہوا تھا۔
معاشی ماہرین کے مطابق بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ، قرض و سود کی ادائیگیاں اور پھر سیلاب کے نقصانات کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے جس کے باعث ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا۔