تیزگام ٹرین میں غیر اخلاقی رقص، وزیر ریلوے نے نوٹس لے لیا

Published On 17 August,2022 10:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نجی شعبے کی ٹرین تیزگام میں غیر اخلاقی رقص پر وزیر ریلوے نے نوٹس لے لیا۔

نجی شعبے کے تحت چلنے والی وی آی پی ٹرین تیز گام میں خواجہ سراؤں کی رقص کی محفل رچائی گئی، ٹرین انتظامیہ نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کردیں، ٹرین مینجر کی ڈائئنگ کار میں رقص کی محفل سجانے کی ویڈیو دنیا نیوز کو موصول ہوئی، خبر آنے کے بعد وزیر ریلوے نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین کی کمرشل مینجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے جس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، مناسب جواب اور وضاحت نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا اور اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔