فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے، رانا ثناء کی کڑی تنقید

Published On 07 August,2022 12:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیر ملکیوں سے غیر قانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے۔

شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے  قانونی ٹچ  سے بھاگ رہے ہیں ، ہر چوری پکڑے جانے پر  جھوٹا عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی  مکاری، فنکاری اور عیاری کرنے لگتے ہیں ،فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے۔

رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردار ہیں، عمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے لیکن اللہ تعالیٰ نے اکبر ایس بار کو سچا ثابت کر دیا ،اللہ تعالیٰ کا پاکستان پر کرم ہوا اور جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آ گئی۔

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا، اب قانون پر عملدرآمد ہو رہا ہے:مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے، اب قانون کے مطابق عمل درآمد ہو رہا ہے، فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی کا جھوٹ، فراڈ اور تماشہ ختم ہو گیا۔

فواد چودھری کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا آٹھ سال میں ایک روپے اور ایک اکاؤنٹ کا حساب نہیں دیا، اب کسی جواب کی ضرورت نہیں ہے۔ آٹھ سال میں گیارہ دفعہ اسلاآباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکایا گیا اور نو وکیل بدلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کا خوف عمران خان کو تھا اسی لئے 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔ رانا ثنا اللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران خان خیبر پختونخوا بھاگ گئے تھے۔ فواد احتیاط اچھی چیز ہے، اوقات تک نہ جائیں تو آپ کے لئےبہتر ہوگا۔