راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دو ووٹوں کے سازشی وزیراعظم پربھی عدم اعتماد لانا ہوگی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا افسوس ناک ہے، دو ووٹوں کے سازشی وزیراعظم پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگی۔
چیف جسٹس کے بنچ کو فکسڈ بنچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔2ووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا۔فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کونسے ہیں۔یہ اثاثے بیچ کرمعیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں۔اب ن لیگ بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 26, 2022
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اتحادی بتائیں ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں، یہ اثاثے بیچ کر معیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں، اب (ن) لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔