لاہور: (دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی شقوں کی تشریح کیلئے فل بنچ بنانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، آئینی بحران پیدا کرنے والے کس منہ سےعدالت گئے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اہم نوعیت کا مسئلہ ہے اور اس کی تشریح ہونا ضروری ہے جبکہ اس اہم معاملے پر سپریم کورٹ کا فل بینچ بیٹھے۔
ان کا کہنا تھا کہ 25 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کر کے ضمنی انتخابات کرائے گئے تھے جبکہ گزشتہ روز ہم نے آئین اور قانون کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔
عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ پنجاب میں کئی ماہ سے آئینی اور سیاسی بحران ہے جبکہ یہ آئینی بحران پیدا کرنے والے آج کس منہ سے عدالت گئے ہیں۔