لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہمارے ایم پی ایز کو خریدنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی جا رہی ہے، اس کام کے پیچھے آصف علی زرداری ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ آج لاہور کو بھی سندھ ہاؤس میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کی طرح کا سامنا ہے، جہاں پر اراکین صوبائی اسمبلی کو خریدنے کے لیے 50 کروڑ روپے تک کی پیشکش کی گئی۔ ہارس ٹریڈنگ کے پیچھے اس کام کے ماسٹر مائنڈ آصف علی زرداری ہیں جو اپنی کرپشن پر این آر او حاصل کرتے ہیں اور لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خریدتے ہیں۔ سابق صدر جیل بھیجنا چاہیے۔
اپنے بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ نہ صرف ہماری جمہوریت پر حملہ ہے بلکہ ہمارے معاشرے کے اخلاقی تانے بانے پر بھی حملہ ہے۔
This is not only an attack on our democracy but also on moral fabric of our society. Had SC taken action & debarred these turncoats for life it would have acted as deterrent. Don t Handlers of US regime change conspiracy s Imported govt realise severe damage being done to nation?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 20, 2022
پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے ایکشن لیا ہوتا اور منحرف رکن پر تاحیات پابندی لگائی ہوتی تو اس طرح کے کاموں کو روکا جا سکتا تھا۔
سابق وزیراعظم نے لکھا کہ کیا امپورٹڈ حکومت کو احساس نہیں قوم کو کتنا نقصان ہو رہا ہے؟
اپنے ایک اور ٹویٹ میں عمران خان نے لکھا کہ سندھ سے چوری شدہ رقم کے ساتھ وفاقی حکومت گرانے اور این آر او ٹو لینے کے بعد سرٹیفائیڈ مجرم آصف زرداری شریف مافیا کے ساتھ ملکر اب ہمارے اراکین صوبائی اسمبلی خریدنے کی کوشش کر رہا ہے اور پنجاب کے عوام کا مینڈیٹ چوری کرنا چاہتا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ سے پوچھنا چاہتے ہیں کیا وہ اس نقصان سے واقف نہیں ہیں؟ کیا ہماری جمہوریت، آئین اور ملکی اخلاقیات کی تباہی سوموٹو ایکشن کے لیے موزوں کیس نہیں؟ کیا نیوٹرلز کو احساس نہیں کس طرح امریکی سازش کے ذریعے لائی گئی امپورٹڈ حکومت کے باعث ہمارا پیارا ملک ہر محاذ پر تباہ ہو رہا ہے؟
Isn t destruction of our democracy, Constitution & nation s morality a fit case for Suo Moto action? Are the "Neutrals" not realising how our beloved country is literally being destroyed on all fronts by the Imported govt brought in through US regime change conspiracy?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 20, 2022
ہمارے ایم پی ایز کو خریدا جا رہا، ایک 40 کروڑ لیکر ترکی پہنچ گیا: فواد چودھری
زلفی بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ تخت لاہورپرتحریک انصاف کا حق ہے، رانا ثنا اللہ ٹی وی پرکہتا ہے 5 لوگ ادھرسے ادھرہوجائیں گے، کوئی مسئلہ نہیں، رحیم یارخان سے ہمارا ایم پی اے 40 کروڑ لیکر ترکی پہنچ گئے ہیں۔ ہمیں امید ہے ہماری سیٹیں 15 سے بڑھ کر 17 ہو جائیں گی، تحریک انصاف کے پاس 188ممبران موجود ہیں، عدالت نے پنڈی کی سیٹ پردوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔ پنجاب کی عوام نے ضمنی الیکشن میں اپنا فیصلہ سنادیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرادی ہے، 3ایم اپی ایزنے اپنے بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرائے ہیں، تین ایم پی ایزنے بیان حلفی میں بتایا کس طرح انہیں پیسوں کی آفرکی گئی، عطا تارڑ نے انہیں پیسوں کی آفرکی، عطا تارڑ ایم پی ایز کو گفتگو میں کہہ رہے، فی ایم پی ایز 20 سے 25 کروڑدے سکتے ہیں، اندازہ لگائیں آصف زرداری اینڈ کمپنی نے اخلاقیات کو اتنا گرادیا ہے، آصف زرداری کے لیے لوگوں کوخرید رہے ہیں، مسعود مجید کو 40 کروڑدے کر ترکی پہنچوادیا گیا، مسعود مجید کو زرداری نے پیسے دیئے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی میں نالے کھولنے کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں اور 40 کروڑسے ایم پی اے خرید رہے ہیں، ہمیں توچیف الیکشن کمشنرسے کوئی امید نہیں جس میں کوئی شرم اور حیا نہیں، سینیٹ میں خریدوفروخت پر الیکشن کمیشن نے بے شرمی کا مظاہرہ کیا، اگرہم نے ایسی سیاست کو نہ توڑا تو پاکستان میں جمہوریت کا کوئی مستقبل نہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کسی کو دبئی، کسی کو ترکی میں ہوٹل بک کرا کر دے رہے ہیں، یہ کس قسم کا معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں، کل ہم سپریم کورٹ میں تینوں ایم پی ایزکے بیان حلفی جمع کرائیں گے، آصف زرداری، رانا ثنااللہ، عطا تارڑ کو فوری گرفتار کر کے جیل میں ڈالا جائے، زرداری نے پہلے بھٹو پھر پیپلزپارٹی کا بیڑہ غرق کیا، سپریم کورٹ اس معاملے کی تفصیلی انکوائری کرے، ہمیں نہیں پتا مزید کتنے ایم پی ایز کو آفر دی جا رہی ہے۔ پاکستان کے عوام اس خریدوفروخت کوبرداشت نہیں کریں گے، ہرحالت میں حکومت سے چمٹے رہنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، سپریم کورٹ پنجاب میں چیف منسٹر کے الیکشن کوشفاف بنائے، چودھری شجاعت حسین کے انکار کے بعد تو ریٹ بڑھا ہے، 25 سے 40 کروڑتک بولیاں لگ رہی ہے، کوئی حدہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تینوں ایم پی ایزنے لاہورمیں پارلیمانی پارٹی کوآگاہ کردیا تھا، عمران خان کل لاہور پہنچ جائیں گے، اس وقت ہماری تعداد پوری ہے، یہ ناکام ہوں گے، اگرقیمت اتنی زیادہ لگادیں گے توبہت زیادہ پہرہ دینا ہوگا، زرداری اینڈ کمپنی ہرحالت میں حکومت سے چمٹا رہنا چاہتی ہے، زرداری کوہرماہ ٹھیکے دار ماہانہ دیتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں سپریم کورٹ چیف منسٹرکے الیکشن کوشفاف بنائے گی، مسلم لیگ کے پاس 176 اور 178 کے قریب ہے، اگردوحلقوں میں دوبارہ گنتی ہوجاتی ہے تو ہماری تعداد بڑھ جائے گی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ زرداری نہیں سندھ حکومت کا پیسہ ہے، ان کے نزدیک عوام کی کوئی حیثیت نہیں ہے، جب سندھ ہاؤس میں خریداری کا نوٹس لے لیا جاتا تو حالات بہترہوجاتے، آج پھر ایک منڈی لگی ہے کب تک ادارے یہ سب کچھ جانے دیںگے، زرداری، رانا ثنا اللہ،عطا تارڑ کو گرفتار کر کے مثال بنادی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔ عطا تارڑکا فون ریکارڈ بھی پیش کردیں گے، ہم عوام کے سامنے مقدمہ رکھ رہے ہیں وہ نوٹس لیں، ہم عوام کوبتانا چاہتے ہیں ملک میں کیا ہورہا ہے،امید ہے ادارے بھی اپنا کام کریں گے، پرویزالہیٰ کووزیراعلیٰ بنادیں گے، ہماری نمبرگیم پوری ہے۔