لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہمارا مقابلہ سرکاری مشینری، الیکشن کمیشن اور مسٹر ایکس، وائے سے ہوگا۔
عمران خان نے سابق امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کا قول سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کیا۔
ٹویٹر پر تحریک انصاف کے چیئرمین نے لکھا کہ اتوار کے روز جب پنجاب میں میری ٹیم ضمنی انتخابی معرکے میں بیک وقت مسلم لیگ ن، ریاستی مشینری، متعصب الیکشن کمیشن، مسٹر X اور مسٹر Y کیخلاف برسرِپیکار ہوگی تو اس کیلئے یہ ایک پیغام ہے (جسے نگاہوں کے سامنے رکھنا ہوگا)۔
This is a message to my team when they contest the Punjab bye elections on Sunday against PMLN, the state machinery, the biased Election Commission plus Mr X and Mr Y. #بلا_چلاؤ_ملک_بچاؤ pic.twitter.com/hSnapGAKvI
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 16, 2022
ٹویٹ میں انہوں نے بلا_چلاؤ_ملک_بچاؤ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔