اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید لئیق بیگ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرنل لئیق شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، دہشت گردوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے، فوج کے افسروں اور جوانوں کی مادر وطن کے لئے عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ قومی عزم ہے، پوری قوم اس پر یکسو ہے، کرنل لئیق بیگ شہید کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔