اسلام آباد: (دنیا نیوز) معرکہ کارگل میں نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنیوالے شہید حوالدار لالک جان کا 23واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔
لالک جان نے کارگل کے معرکے میں بزدل دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، حوالدار لالک جان نے اگلے مورچوں پر لڑنے کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔
12جون 1999ء کو لالک جان نے اچانک ایسا زبردست حملہ کیا کہ دُشمن اپنی لاشیں چھوڑ کر پسپا ہونے پر مجبور ہو گیا، حوالدار لالک جان 7 جولائی 1999 کو دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوئے۔
حوالدار لالک جان کی جرات و بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں نشان حیدر سے نوازا۔