پنجاب: مارکیٹوں، بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان

Published On 02 July,2022 09:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام اور تاجر برادری کو بڑی عید سے قبل بڑا تحفہ دیدیا، حمزہ شہباز نے مارکیٹوں اور بازاروں کورات 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں آج سے ہو گا، چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں پر وقت کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا، پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے، فیصلے سے کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی، 9جولائی کی رات تک مارکیٹوں اور بازاروں پر وقت کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا ۔