سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ

Published On 08 June,2022 01:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سماعت کے دوران لڑکی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، والدین نے سرٹیفکیٹ دینے کی کوشش کی تاہم عدالت نے والدین کو سرٹیفکیٹ پیش کرنےسے روک دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ جوپیش کرناچاہتےہیں، لاہورمیں عدالت کے روبرو پیش کریں، سپریم کورٹ اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے پابند ہیں۔ سماعت کے بعد دعا کی ماں باپ سے مختصر ملاقات کرائی گئی اور پولیس لڑکی کو ہمراہ لے گئی۔

دعا زہرہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی مان گئی تھی، وہ بیان دینےوالی تھی مگر پولیس اسے لیکرچلی گئی، جج صاحب نےدوبارہ بیان نہیں لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرےساتھ پورےکیس میں ظلم ہواہے۔