پی ٹی آئی حکومت کیخلاف سازش کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے: بابر اعوان

Published On 06 June,2022 12:25 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں تسلیم کیا گیا مداخلت ہوئی، تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی صورت امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتی، استعفے دے چکے کوئی بھی رکن قومی اسمبلی میں نہیں جائے گا، جلسے جلوس کرنا ہمارا حق، آئین اس کی اجازت دیتا ہے، شریف فیملی کے مقدمات لاہور سے باہر منتقل کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق خدشات پر ہمیں نئے شواہد مل رہےہیں، مطالبہ کرتا ہوں وکلا کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات ختم کیے جائیں، عمران خان کا مؤقف درست ہے، وہ پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں، یہ پاکستان کو معاشی طور پر سری لنکا سے بھی بدتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کرائم منسٹر کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، ہمارے ایم این ایز کو جو نوٹسز جاری کیے گئے وہ غیر قانونی ہیں، وزیراعظم امپورٹڈ نہیں ہوسکتا۔