تحریک انصاف نے مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی

Published On 02 June,2022 12:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے مہنگائی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی ہدایات پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کل بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی اورغلط پالیسیوں کے باعث لوڈشیڈنگ اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ سےعوام کو مشکلات کاسامنا ہے۔