اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں قاسم سوری، اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے پانچ رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پی ٹی آئی رہنماؤں قاسم سوری، اسد عمر، فیصل جاوید ، علی اعوان ، راجہ خرم نواز کی تیرہ جون تک عبوری ضمانتیں منظور کیں۔
عدالت نے اسد عمر ، فیصل جاوید، علی اعوان اور راجہ خرم کو پانچ پانچ ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔ عدالت نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔