لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف! فتنہ خان اور اس کا جتھہ کل رات یہاں آگ لگا کر بھاگ گیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حقیقی آزادی مارچ ختم کیے جانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ دارالخلافہ جلا کر، املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہوگیا۔
نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے آج اس جگہ پر قوم کے زخموں پر نا صرف مرحم رکھا، جوانوں کا مورال بلند کیا بلکہ ایک مثبت قومی سوچ کو فروغ دیا۔
جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف! فتنہ خان اور اس کا جتھہ کل رات یہاں آگ لگا کر بھاگ گیا۔ دارالخلافہ جلا کر، املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا۔ شہباز شریف نے آج اس جگہ پر قوم کے زخموں پر نا صرف مرحم رکھا، جوانوں کا مورال بلند کیا بلکہ ایک مثبت قومی سوچ کو فروغ دیا۔ pic.twitter.com/NaFXPEhWoX
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 26, 2022