اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی تردید کردی۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا، مذاکرات اور معاہدہ کی خبر بے بنیاد ہے، پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مسلح جتھے کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔