راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا ہے، کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے استقبال کیا۔
بیان کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، تربیت اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے جوانوں کے مورال اور آپریشن تیاریوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مینٹیننس سہولیات اور پیشہ ورانہ ترقی کے ریسورس سینٹر کا بھی دورہ کیا۔