ممکنہ صوبائی کابینہ پنجاب کے وزراء کی فہرست تیار، نام سامنے آگئے

Published On 30 April,2022 12:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ممکنہ صوبائی کابینہ پنجاب کے صوبائی وزراء کی فہرست تیار کرلی گئی۔ دنیا نیوز نے پنجاب کی کابینہ کے نام حاصل کر لیے۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ ابتدائی کابینہ میں شامل ہے۔ ملک احمد خان، خواجہ سلمان رفیق خواجہ، عمران نذیز صوبائی وزراء میں شامل ہیں۔ سیف الملوک کھوکھر، رانا مشہود، منشااللہ بٹ صوبائی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ پنجاب کابینہ میں ذیشان رفیق، سمیع اللہ خان، جہانگیر خانزادہ شامل جبکہ پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی سمیت دو افراد صوبائی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔