سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر: عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ

Published On 23 April,2022 02:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر، حکومت نے عیدالفطر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے عیدالفطر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو عید کی چھٹیوں سے قبل تنخواہ ادا کی جائیگی۔ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی جلد ادائیگی عیدالفطر کی وجہ سے کی جائے گی۔