'ملک میں لوڈ شیڈنگ، تمام تر ذمہ داری سابق نااہل حکومت پر عائد ہوتی ہے'

Published On 16 April,2022 01:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے، اس کی تمام تر ذمہ داری سابق نااہل حکومت پر عائد ہوتی ہے، ملک میں ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے مگر تیل اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے پاور پلانٹ بند پڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ جاری ہے، ملک میں 35 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، بدقسمتی سے جو پلانٹس سی پیک کے تحت لگے وہ سب کول، سولر یا ونڈ پلانٹ تھے، ن لیگ نے 5 ہزار میگاواٹ کے ایل این جی پلانٹ لگائے گئے، 100 ارب سے زائد مالیت کا منصوبہ بند پڑا ہے اور بجلی نہیں پیدا کرسکا، گزشتہ حکومت اور ان کے حواریوں کی عدم توجہ کے باعث پلانٹس بند ہیں، اس سے زیادہ نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی، سابق حکومت اور ان کے حواریوں نے بجلی بحران پر کوئی توجہ نہیں دی۔