اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کو آج افطار ڈنر پر مدعو کرلیا، کابینہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کو آج افطار ڈنر پر مدعو کرلیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اتحادی رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال کے علاوہ حکومت سازی کے امور بھی زیر غور آئیں گے جبکہ دعوت میں کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ارکان کا اعلان بھی آج متوقع ہے۔