اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں ملکی معیشت کی صورتحال پر بریفنگ لی۔
اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، زبیر عمر، عائشہ غوث پاشا، طارق محمود پاشا، بلال کیانی اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو وزارتِ خزانہ کی طرف سے موجودہ ملکی معیشت کی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔