سندھ حکومت کی جانب سے سیکورٹی فیچرڈ ریفلیکٹیڈ نمبر پلیٹس متعارف

Published On 15 April,2022 07:58 am

کراچی: (سید علی مہدی) سندھ حکومت کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے سیکورٹی فیچرڈ ریفلیکٹیڈ نمبر پلیٹس متعارف کرا دیں گئیں۔

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ نے سیکورٹی فیچرڈ ریفلیکٹیڈ نمبر پلیٹس کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید نمبر پلیٹس متعارف کرانے کا منصوبہ 2008 میں بنایا گیا، تاہم قانونی پیچیدگیوں کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔

مکیش کمار چاولہ کا کہنا تھا کہ منفرد سیکورٹی فیچر نمبر پلیٹس سے سیف سٹی منصوبے میں مدد ملے گی، ٹریفک پولیس سمیت ملک بھر میں تمام متعلقہ اداروں کو گاڑیوں کے مکمل ریکارڈ تک رسائی ممکن ہوسکیں گی، ابتدائی طور پر نئِی رجسٹریشن گاڑیوں کو جدید نمبر پلیٹس جاری کی جائے گی، بعدازاں مرحلہ وار فور ویلرز، بڑی جیپس، ٹو ویلر اور تھری ویلرز کو بھی پہلی مرتبہ نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تین لاکھ فور ویلرز اور پندرہ لاکھ ٹو ویلرز کا بیک لاک ہے، ایک سال میں تمام گاڑیوں کو جدید نمبر پلٹس کے اجرا کا ہدف رکھا گیا ہے۔