سوال پوچھنا جرم بن گیا: سپریم کورٹ کے باہر فواد چودھری اور صحافیوں میں تلخ کلامی

Published On 06 April,2022 12:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے باہر فواد چودھری اور صحافیوں میں تلخ کلامی ہو گئی۔ صحافی کا سوال پوچھنا جرم بن گیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور فواد چودھری سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کر رہے تھے کہ اس دوران صحافی نے سوال کیا جس پر فواد چودھری سیخ پا ہو گئے اور صحافی کو کرائے کا آدمی کہا تو موقع پر موجود صحافیوں نے شدید احتجاج کیا جبکہ صحافی اور فواد چودھری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، صحافیوں نے فواد چودھری سے معافی کا مطالبہ کیا جو نہ ماننے پر بائیکاٹ کر دیا گیا۔

قبل ازیں اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے کہا قومی سلامتی کمیٹی میں اس لئے نہیں گیا کیونکہ کوئی اور اپوزیشن کا رکن مدعو نہیں تھا، سفیر کے تبادلے کا 4 ماہ پہلے اعلان ہوچکا تھا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تمام معاملہ پارلیمان کے سامنے رکھا جائے، کل مریم نواز نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ مراسلہ جعلی ہے۔