کورونا وائرس سے 24 گھنٹے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، 148 نئے مریض

Published On 06 April,2022 08:12 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ پانچ چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 923 ہوگئی۔

این آئی ایچ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 148 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 224، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 949، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 173، بلوچستان میں 35 ہزار 478، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 715، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 103 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 281 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 76 لاکھ 33 ہزار 900 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 413 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 86 ہزار 464 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 310 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں 13 ہزار 558، سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔