'تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تب بھی عمران خان ان ڈاکوؤں سے ہار نہیں مانے گا'

Published On 01 April,2022 12:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ کل اہم دن ہے، پتہ نہیں پرسوں سیاست میں ہونا ہے یا کہاں ہونا ہے ؟ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تب بھی عمران خان ان ڈاکوؤں سے ہار نہیں مانے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چور، لٹیرے، ڈاکو سب عمران خان کیخلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، راولپنڈی غداروں کو پسند نہیں کرتا، اگر کپتان چوک چوراہوں پر آیا تو پنڈی شہر اُن کا بھرپور ساتھ دے گا، میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، مہنگائی کے باوجود بھی عوام عمران خان کو پسند کرتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست سے ریٹائر ہونا چاہتا تھا لیکن عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا، ملک کی دولت لوٹ کر جانیوالے آج وزیراعظم کیخلاف کھڑے ہیں، عمران خان آخری بال تک لڑیں گے۔