وزیراعظم عمران خان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں: ایم کیو ایم

Published On 16 February,2022 10:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔

ترجمان ایم کیو ایم نے ایک بیان میں کہا کہ وہ منتخب لوگ اورعوام کو جواب دہ ہیں، ایم کیو ایم عوام پر پڑنے والے مہنگائی کے بوجھ کو زیادہ دیر تک نہیں اٹھا سکتی، حکومت ٹیکس وصول کرے گی اور کب تک یہ بوجھ عوام پر مسلط کیا جاتا رہے گا۔

بیان کے مطابق عوام پر مسلط کیا جانے والا براہ راست ٹیکس کا بوجھ خواص پر منتقل کیا جائے، وزیراعظم عمران خان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیں اور قیمتیں کم کرکےعوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔