منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ پر 18 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

Published On 10 February,2022 01:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ پر 18 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

سپیشل جج سینٹرل لاہور نے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے چالان کی نقول ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 فروری کو طلب کر لیا۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر پولیس نے صحافیوں کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا۔ عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ 74 سالوں میں ایسے سنگین حالات کبھی نہیں ہوئے جو اب ہیں، برطانیہ کی عدالت نے شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی ہے۔