'اپوزیشن کو پاکستان کی ترقی اچھی نہیں لگتی، اتحادی چٹان کی طرح ہمارے ساتھ کھڑے ہیں'

Published On 09 February,2022 12:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حسان خاور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو پاکستان کی ترقی اچھی نہیں لگتی، اپوزیشن کے ماتھے پر پسینے اور پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، اتحادی چٹان کی طرح ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکو مت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی کابینہ کا حصہ اور ہمارے ساتھ مشاورت میں شامل ہیں، اپوزیشن کے ہاتھ اس وقت کچھ نہیں وہ صرف ڈگڈگی بجا رہے ہیں، ہم سب ریاست کا حصہ ہیں، قانون کے مطابق فیصلے ہو رہے ہیں، اداروں کی ہم عزت کرتے ہیں، فیصل واوڈا کے پاس الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا حق ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ 31 مارچ کے بعد پنجاب کے تمام شہری صحت کارڈ کیلئے اہل ہونگے، تمام اسپتالوں کے او پی ڈیز پہلے کی طرح کھلے ہیں، سرکاری اسپتالوں میں پہلے کی طرح علاج جاری ہے اور جاری رہے گا، سرکاری اسپتالوں میں علاج کی پالیسی تبدیل نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے لاہوریوں میں بہت جوش و خروش ہے، شہریوں کو متبادل نظام دینے کیلئے ٹریفک پولیس کام کر رہی ہے۔