فیصل آباد: بریک فیل ہونے سے بس کیری ڈبے پر چڑھ گئی، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Published On 07 February,2022 11:24 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں نشاط آباد کے قریب بریک فیل ہونے سے بس موٹر سائیکل رکشے اور کیری ڈبے پر چڑھ گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔

فیصل آباد کے علاقے نشاط آباد پُل کے قریب تیز رفتار بس کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس موٹرسائیکل رکشے اور کیری ڈبے پر چڑھ گئی۔ ٹریفک حادثے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں چار افراد کی حالت خطرے میں بتائی جا رہی ہے۔