وزیراعظم کے دورہ چین سے دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے: فواد چودھری

Published On 03 February,2022 09:34 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ چین سے دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے، چینی صدر دو سال بعد کسی عالمی رہنما سے ملاقات کریں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم آج وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر جائیں گے، عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی، دورہ چین کا بنیادی مقصد سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے، سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جذبہ خیرسگالی کا پیغام چین تک پہنچانا مقصود ہے، 20 دیگر ممالک کے سربراہ اس وقت چین میں موجود ہیں۔