عدلیہ کوعالمی درجہ بندی میں تیزی سےگرتی ساکھ کا جائزہ لینےکی ضرورت ہے: فواد چودھری

Published On 30 January,2022 02:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عدلیہ کوعالمی درجہ بندی میں تیزی سےگرتی ساکھ کا جائزہ لینےکی ضرورت ہے۔

ٹویٹ میں فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اگرجج اپنے بیوی بچوں کےاثاثوں کے ذمہ دار نہیں تو سیاستدان کا احتساب کیسے ممکن ہے؟ عدلیہ کوعالمی درجہ بندی میں تیزی سےگرتی ساکھ کا جائزہ لینےکی ضرورت ہے۔ نئےچیف جسٹس کوحلف اٹھانے کے بعد اس چیلنج کا سامنا ہو گا۔