آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم ہاؤس آمد

Published On 26 January,2022 04:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دورہ چین سے قبل آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا۔ جہاں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کے درمیان مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق چین کے دورے سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

اُدھر وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران پاک فوج سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔