لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی رپورٹ پر غور کرنا ہوگا ایک نااہل شخص کتنا خطرناک ثابت ہوتا ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نظام بیٹھ جانے کا اعلان ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ہمیں قومی سطح پر اصلاح احوال کی دعوت فکر دے رہی ہے، چھپانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، رپورٹ جھٹلانے کے بجائے گریباں میں جھانکنا اور خود احتسابی درکار ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے کرپشن میں 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، رپورٹ ثبوت ہے عمران نیازی کے نئے پاکستان میں صرف کرپشن ہوئی، کرپشن میں انہیں پیچھے چھوڑ گئے جن کے خلاف سیاست میں آنے کا دعویٰ کیا تھا، نواز شریف ہی پاکستان کے تمام مسائل کا ون ونڈو آپریشن ہے۔