لاہور: (دنیا نیوز) کارکردگی کے اعتبار سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سب پر سبقت لے گئے ، آئی پی اوآر کے تین سالہ کارکردگی بارے کئے گئے سروے رپورٹ میں پنجاب کے 45 فیصد رائے دہندگا ن نے کارکردگی کے لحاظ سے سردار عثمان بزدار کو بہترین وزیر اعلیٰ قرار دیا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا دوسرا ، مراد علی شاہ کا تیسرا اور میر عبدالقدوس بزنجو کا چوتھا نمبر رہا
اقتدار کے 3 برس، کون کہاں کھڑا ہے؟ کس صوبے کے حکمران کی کارکردگی سے لوگ مطمئن اور کس سے غیر مطمئن ہیں۔ آئی پی او آر نے نئی سروے رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق کارکردگی کی دوڑ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سب سے آگے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا دوسرا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسرا جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا چوتھا نمبر ہے۔
سروے کے دوران پنجاب، سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کے سامنے سوال رکھا گیا ،کیا آپ اپنے صوبے کے سرکاری دفاتر کی خدمات سے مطمئن ہیں تو پنجاب کے 61فیصد عوام نے "ہاں"جبکہ 38فیصد نے "نہیں"، سندھ کے 50 فیصد لوگوں نے "ہاں " اور 48فیصد نے "نہیں"، خیبر پختونخوا کے 69فیصد نے "ہاں" اور 29فیصد نے "نہیں "، بلوچستان کے "54"فیصد نے "ہاں" اور 42فیصد نے "نہیں "میں جواب دیا۔
دوسرا سوال کیا آپ صوبے میں فراہم کی گئی تعلیمی سہولیات سے مطمئن ہیں یا نہیں ؟ پنجاب میں 86فیصد شہریوں نے "ہاں" اور 12 فیصد نے نہیں، سندھ کے 58فیصد نے "ہاں" اور 40 فیصد نے "نہیں"، خیبر پختونخوا کے 80 فیصد نے "ہاں "اور 19فیصد نے نہیں، بلوچستان کے 62 فیصد نے "ہاں" اور 35 فیصد نے نہیں میں جواب دیا۔
تیسرا سوال،کیا آپ صوبے میں فراہم کی گئی صحت کی سہولیات سے مطمئن ہیں یا نہیں ؟ پنجاب کے 72فیصد عوام نے کہا "ہاں"اور 26فیصد نے "نہیں"، سندھ کے 53فیصد عوام نے کہا "ہاں "جبکہ 46فیصد نے "نہیں"، خیبر پختونخوا کے 67فیصد نے "ہاں"اور 31فیصد نے " "نہیں"، بلوچستان میں 56 فیصد نے "ہاں" اور 42فیصد نے نہیں میں جواب دیا۔
چوتھا سوال، کیا آپ صوبے میں ترقیاتی کاموں سے مطمئن ہیں؟ پنجاب کے 51فیصد نے کہا ہاں جبکہ 45فیصد نے کہا نہیں، سندھ میں 38فیصد نے "ہاں" اور 57فیصد نے نہیں، خیبر پختونخوا میں 48فیصد نے "ہاں" اور 44فیصد نے "نہیں"، بلوچستان میں 43فیصد نے "ہاں" اور 53 فیصد نے "نہیں" میں جواب دیا
پانچواں سوال، آپ کے خیال میں گزشتہ تین برسوں کے دوران کس وزیراعلیٰ کی کارکردگی بہتر رہی؟ پنجاب کے 45 فیصد رائے دہندگان نے کارکردگی کے لحاظ سے سردار عثمان بزدار کو بہترین وزیراعلیٰ قرار دیا۔
خیبر پختونخوا کے41فیصد نے وزیراعلیٰ محمود خان، سندھ کے 38فیصد عوام نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور بلوچستان کے 32فیصد رائے دہندگان نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے حق میں رائے دی۔