مراد علی شاہ نے ملک کے خلاف بات کی، اسمبلی کے فلور پر معافی مانگیں: فاروق ستار

Published On 13 December,2021 05:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سینئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایوان میں کھڑے ہوکر ملک کے خلاف بات کی، اسمبلی کے فلور پر معافی مانگیں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو صوبے کے کپتان پر نظر رکھیں، چیئرمین پیپلزپارٹی وقت نکال کر ملاقات کریں، ملک کی معیشت کی خاطر کالے قانون کو ہر صورت میں روکا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کا حال سنیں تو دل صرف خون کے آنسو نہیں روتا، سیاسی جماعتیں الزام تراشی پر لگے ہیں، مایوسیوں کا دور دورہ ہے، تھوڑا سا اللہ کا ڈر ہونا چاہیے، پانی سر سے بہت اونچا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری ساتویں آسمان سے اوپر چلی گئی، یہ پی ٹی آئی کی بدترین بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وڈیرے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ تم اقلیت میں ہو، خبردار جو تم نے حق مانگا، مراد علی شاہ وڈیرا اعلی کہتے ہیں کہ تم گنتی میں کم ہو فیصلے نہیں کر سکتے، یہ ذالفقار مرزا والا لہجہ ہے، اپوزیشن جماعتیں سندھ اسمبلی میں تھوڑا بہت شور کرتی ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےاپنی عددی اکژیت کہ وجہ سے شب خون ماراگیا۔ قانون سازی کرکےکراچی بلڈنگ اتھارٹی کوسندھ بلڈنگ اتھارٹی بنادیاگیا۔ پاکستان بنانےوالوں کی نسلوں کو کہا گیا کہ تم اقلیت ہو۔