اسلام آباد: (دنیا نیوز) کامیاب جوان پروگرام نے محض دو سال کے دوران نوجوانوں میں 30 ارب روپے کی تقسیم مکمل کر لی۔
وزیراعظم عمران خان کی پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث سال 2020ء میں قرض کی تقسم کا عمل متاثر ہوا، کمی 2021ء میں پوری ہو گئی، تحریک انصاف نے 30 ارب میں سے 27 ارب روپے کے قرض صرف ایک سال میں تقسیم کئے۔
رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نوجوانوں میں پانچ سالہ دور حکومت میں 26 ارب 80 کروڑ روپے تقسیم کئے، قرض 50 ہزار نوجوانوں کو نوکریاں اور روزگار میں دیا گیا، نوجوانوں میں قرض آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں میں یکساں طور پر تقسیم کئے گئے۔