کشمیر دنیا کی سب سےبڑی جیل بن چکا مگرعالمی ضمیر خاموش ہے: مونس الہی

Published On 05 January,2022 01:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہی نے کہا ہے کہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے مگرعالمی ضمیر اب بھی خاموش ہے۔

یومِ حقِ خودارادیتِ کشمیر پر وفاقی وزیر مونس الہی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج سے 73 سال پہلے یو این سکیورٹی کونسل میں کشمیریوں کےحق خود ارادیت کی حمایت میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی، افسوس اس کے باوجود کشمیر کے مظلوم اب تک آزادی سے محروم ہیں۔

دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان نے آج یوم حق خود ارادیت کشمیر کے موقع پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ حق خودارادیت کا وعدہ پورا کیا جائے۔