لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سکروٹنی رپورٹ جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پے درپے انکشافات، لیکس اور ثبوتوں کے انبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ دوسروں پر چور چور کے الزام لگانے والے کی جب اپنی تلاشی لی گئی تو اس کا بال بال چوری میں ڈوبا نکلا۔
دوسروں پر چور چور کے الزام لگانے والے کی جب اپنی تلاشی لی گئ تو اس کا بال بال چوری میں ڈوبا نکلا۔دوسروں سے فنڈ کے نام پر مال اینٹھنا،پھر اس کو عیاشی کے لیے استعمال کرنا اور چوری چھپانے کے جھوٹ پہ جھوٹ بولنا۔کیا پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا کرپٹ، جھوٹا اور سازشی حکمران آیا؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 4, 2022
ان کا کہنا تھا کہ دوسروں سے فنڈ کے نام پر مال اینٹھنا،پھر اس کو عیاشی کے لیے استعمال کرنا اور چوری چھپانے کے جھوٹ پہ جھوٹ بولنا۔ کیا پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا کرپٹ، جھوٹا اور سازشی حکمران آیا؟
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنکا تھا کہ عمران خان نے نا صرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اور انکی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کی۔
عمران خان نے نا صرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اور انکی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کی۔ پے درپے انکشافات،لیکس اور ثبوتوں کےانبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں،اتنے سنگین فراڈ اور سکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں آئے
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 4, 2022
مریم نواز نے کہا کہ پے درپے انکشافات، لیکس اور ثبوتوں کے انبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں، اتنے سنگین فراڈ اور سکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں آئے۔
انصاف کے نام پر پاکستان کو دھوکہ دینے والے عمران خان کا بھانڈہ بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے۔ کون جانتا تھا ثاقب نثار کے ًصادق و امینً کا چہرہ اتنا بھیانک نکلے گا! اس بھیانک چہرے پر پردہ ڈالے رکھنے پر الیکشن کمشن کے سابق عہدیدار بھی جوابدہ ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 4, 2022
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں مزید کہا کہ انصاف کے نام پر پاکستان کو دھوکہ دینے والے عمران خان کا بھانڈہ بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے۔ کون جانتا تھا ثاقب نثار کے صادق و امین کا چہرہ اتنا بھیانک نکلے گا، اس بھیانک چہرے پر پردہ ڈالے رکھنے پر الیکشن کمشن کے سابق عہدیدار بھی جوابدہ ہیں۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ جاری ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف نے 77 میں سے صرف 12 اکاؤنٹس ظاہر کیے جب کہ 53 بینک اکاؤنٹس اور 31 کروڑ روپے کی رقم چھپائی گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کی فنڈنگ سامنے لائے۔مرکزی بینک کی رپورٹ (ن) لیگ دور کی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے تحریک انصاف کے کارکن فنڈنگ کرتے ہیں، اپوزیشن کےتمام ارمان ٹائیں ٹائیں فش ہو گئے، پی ٹی آئی کا فنڈنگ سسٹم قانونی ہے، لوگ اگرکسی پراعتماد کرتےہیں تو وہ عمران خان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کی فنڈنگ سامنے لائے، سابق وزیراعظم نوازشریف نے منی لانڈرنگ کیلئے پارٹی کا اکاؤنٹ استعمال کیا، مرکزی بینک کی رپورٹ الیکشن سے پہلے کی رپورٹ ہے، مرکزی بینک کی رپورٹ (ن) لیگ دور کی ہے، کل اکاؤنٹ 26 ہیں جن میں سے 8 غیرفعال ہیں۔ اللہ کاشکراداکرتےہیں پی ٹی آئی ایک بار پھرسرخروہوئی۔ تحریک انصاف کافنڈنگ کاتفصیلی ریکارڈموجودہے۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی کے) اکاؤنٹس کی اسکروٹنی نہیں ہو رہی۔