پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کل ہو گی، فریقین کو نوٹس جاری

Published On 03 January,2022 06:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کل ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے،پی ٹی آئی اور درخواست گذار اکبر ایس بابر کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن سماعت کے دن سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ فریقین کے سامنے لائے گا، پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ معاملہ پر سکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرائی تھی۔