وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس طلب کرلیا

Published On 23 December,2021 10:38 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس آج 3بجے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت طلب کئے گئے اجلاس میں وفاقی وزراء، عسکری و این سی او سی حکام شریک ہونگے۔

این سی اوسی قومی رابطہ کمیٹی کو ملک میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دے گی،اجلاس میں اومی کرون کیسز کے اعدادوشمار پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ کورونا وائرس اور اومی کرون صورتحال کے پیش نظر اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آئے۔

ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے 6 مسافروں کے جینوم سیکویسنگ کے لئے نمونے نجی ہسپتال پہنچا دئیے گئے ہیں۔

اومیکرون کی تصدیق کے لئے جینوم سیکویسنگ شروع کردی گئی ہے، کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے مسافروں میں 4 افراد جنوبی افریقہ اور 2 برطانیہ سے آئے ہیں، تمام افراد میں کرونا کی تصدیق ہوگئی ہے اورتصدیق کے بعد تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔