لاہور: (دنیا نیوز) سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کےکیس میں پیش رفت جاری ہے، واقعہ میں ملوث مزید 18 ملزمان کو فرانزک ایجنسی پیش کر دیا گیا۔
سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کے کیس میں پیش رفت جاری، ملزمان کی سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیجز سے میچ کرنے کا عمل کیا جائے گا۔ فرانزک ایجنسی میں ملزمان کا فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کیا جائے گا۔
اس سے قبل 34 ملزمان کو ٹیسٹ کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد ملزمان کو سیالکوٹ جیل منتقل کردیا جائے گا۔ ملزمان کو سخت سکیورٹی میں سیالکوٹ سے لاہور لایا گیا ہے۔