سیالکوٹ واقعہ اسلام اور آئین پاکستان کے منافی ہے: پرویز الٰہی

Published On 09 December,2021 04:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے کہاہے کہ سیالکوٹ واقعہ اسلام اور آئین پاکستان کے منافی ہے اور پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

قائم مقام گورنرپنجاب چودھری پرویزالٰہی اور راسخ الٰہی سے ڈاکٹر حافظ عبدالرحمن مدنی، میاں محمد احسن، انوار احمد خان، ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی اور ڈاکٹر انصار مدنی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، پرویزالٰہی نے تمام رہنماؤں کو ختم نبوتﷺ کے حوالے سے تیار کردہ قرآنی آیت اور حدیث مبارکہ کا نمونہ دیا۔

اس موقع پر پرویزالہی کاکہناتھاکہ قرآنی آیت اور حدیث مبارکہ کا نمونہ تمام سرکاری دفاتر سمیت گورنر ہاؤس میں بھی نمایاں طور پر آویزاں کر دیا گیا ہے۔ سانحہ سیالکوٹ کے ذمہ دار افراد کو سخت ترین سزا دی جائے۔

ڈاکٹر حافظ عبدالرحمن مدنی نے چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کروانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی بلڈنگ میں ختم نبوت کے حوالے سے قرآنی آیات و احادیث کو مزین کرنا اور قرآنی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنا آپ کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام آپ اور آپ کے خاندان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔