سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انتخابات مسئلہ کشمیر کا حل نہیں، بھارتی حکومت کو ایک دن کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنا پڑے گی۔
محبوبہ مفتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو احتجاج کی اجازت نہیں، یہاں جنگل راج ہے لیکن ایسا ہمیشہ نہیں رہے گا، ایک دن آئے گا جب بھارتی حکومت کو مقبوضہ کشمیر کو آرٹیکل تین سو ستر اور پنتیس اے بحال کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ خصوصی حیثیت کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔