سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس کا شکار

Published On 05 October,2021 01:17 pm

سوات: (دنیا نیوز) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے سبب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 110کلومیٹرتھی اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔