ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

Published On 04 October,2021 09:43 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موم کا حال بتانے والوں نے بالائی پنجاب اور وسطی پنجاب میں آج بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔