اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت جمہوری روایات سے تصادم کی راہ پر ہے، ای وی ایم سے ووٹر کی رازداری نہیں رہے گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جمہوریت کا عالمی دن ہے، حکونت جمہوریت کے عالمی دن پر بیانات دے رہی ہے مگر جمہوری روایات سے متصادم پر ہیں، ملک پر ایسی ووٹنگ مشینری تسلط کی جا رہی ہے جس کی دنیا کے دیگر ممالک اور الیکشن کمیشن نے مخالفت کی، ہمیں الیکشن پر ہمیشہ تحفظات رہے مگر آئینی اداروں کو متنازعہ نہیں کیا، یہ چاہتے ہیں لیول پلئینگ فیلڈنہ ہو، الیکشن کمیشن انتخابات کا ایک کلیدی اسٹیک ہولڈر ہے۔